دبئی(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف وطن روانگی سے قبل دبئی میں مصروف دن گزارا۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ,تحریک انصاف کیلئے ”بلے “کا نشان
پاکستان ٹائم کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسحاق ڈار کے بیٹوں کے گھر پر دبئی حکومت کی اعلی شخصیت سے ملاقات ہوئی جو تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہی، اس دوران پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی،نواز شریف کے ساتھ پاکستان جانے والے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد دبئی پہنچ گئی ہے۔ جبکہ پاکستان سے سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں کی بھی ایک بڑی تعداد دبئی میں موجود ہے جو میاں نواز شریف کے ہمراہ دبئی سے پاکستان پہنچیں گے۔