” پاکستان چین کے ساتھ تعلقات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا“ نگراں وزیراعظم انور الحق کاکڑ کی چین کے صدر شی چن پنگ سے اہم ملاقات

” پاکستان چین کے ساتھ تعلقات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا“ نگراں وزیراعظم انور الحق کاکڑ کی چین کے صدر شی چن پنگ سے اہم ملاقات

بیجینگ(وقائع نگار)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نگراں وزیراعظم نے چین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا تزویراتی شراکت دار ہے، پاکستان چین کے ساتھ تعلقات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شی چن پنگ کی وڑنری قیادت میں پاکستان کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں، چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ چین کی ترقی سب کیلئے بہترین مثال ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے۔اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔ سی پیک پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں