لاہور (وقائع نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا علی الصبح اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ نے فلائی اوور کے پلر رکھے جانے کے عمل کا جائزہ لیا ،منصوبے کے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا،انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ منصوبے کا کام مزید تیز کیا جائے ،اس منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں افراد کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی ملے گی،اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔دورے کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔
یہ بھی پڑھیں : شیخ رشید کی بازیابی کیلئے آخری مہلت