اسلام آ باد (کامرس رپورٹر ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے لیکن یہ کمی مزید زیادہ ہوسکتی تھی لیکن فائدہ عوام کو پہنچانے کی بجائے حکمران طبقہ نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز اور مارجن بڑھا دیئے۔ذرائع کاکہناتھا کہ پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح آئی ایم ایف سے طے شرائط پر بڑھائی جا رہی ہے۔ سامنے آنیوالی دستاویزات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میںپانچ روپے فی لیٹر اضافہ کر کے لیوی کی شرح پچاس روپے سے بڑھا کرپچپن روپے فی لیٹر کر دی گئی۔ پٹرول پر او ایم سی مارجن میںسینتالیس پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول پر فی لیٹر مارجن 7.41 روپے مقرر کر دیا گیا، پٹرول پر ڈیلر مارجن بھی اکتالیس پیسے بڑھا دیا گیا، اضافے کے بعد ڈیلر مارجن آٹھ روپے 23 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ڈیزل پر لیوی کی شرح پچپن روپے فی لیٹر اور پٹرول پر لیوی کی شرح ساٹھ روپے فی لیٹر مقررہے۔
یہ بھی پڑھیں : فرخ حبیب منظر عام پر آ گئے،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو الوداع