لکھنئو(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 210سکور کا ہدف دیدیا ۔
لکھنئو کے اکانا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں سری لنکا کے کپتان کسال مینڈس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔لنکن اوپنرز نے کھیل کا شاندارآغاز کیا، پہلی وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری جب پتھم نسانکا 61 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے جبکہ اوپننگ پارٹنر کسال پریرا 78 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے،تیسری وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان مینڈس 9 سکور بنا کر کیچ آوٹ ہوئے، سدیرا سمارا وکراما 8 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
۔
یہ بھی پڑھیں : گوادر میں جیپ ریلی کا کل سے آغاز،ریسرز اور تماشائیوں کا رش ،جوش و خروش
