احمد آباد(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارتی سورماوں نے پاکستانی شاہینوں کو یکطرفہ مقابلے میں دھول چٹا دی،پاکستانی بلے بازوں کے بعد باولرز بھی مکمل ناکام،یکطرفہ مقابلے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی،میچ کی خاص بات بھارتی کپتان روہت شرما کی 62 گیندوں پر برق رفتار 86 رنز کی اننگ تھیں جس میں انہوں نے پانچ چوکے اور چھے چھکے لگاتے ہوئے پاکستانی باولرز کے ہوش اڑا دیئے،گرین شرٹس میگا ایونٹ میں شکست کی تاریخ بدلنے میں ایک بار پھر ناکام ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق 192رنز ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے 192 رنز کا ہدف 31 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر پورا کر لیا۔شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے باولنگ کا آغاز کیا تو بھارتی اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پہلے اوور میں دس رنز بٹورے،پہلے اوور میں دو چوکے لگے۔دوسرا اوور حسن علی کیا جس میں انہیں بھی بھارتی بلے بازوں کے غضب کا نشانہ بننا پڑا،تیسرے اوور میں شاہین آفریدی نے بھارت کی پہلی وکٹ گرا دی،پاکستان کے 192 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 23 رنز پر گر گئی،شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شبمن گل 16 رنز بنا کر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔بھارت کی دوسری وکٹ ویرات کوہلی کی صورت میں گری وہ بھی 16 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔بھارتی کپتان روہت شرما 63 گیندوں پر جارحانہ 86 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر افتخار احمد نے ان کا کیچ پکڑا،تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی روہت شرما تھے جنہوں نے 63 گیندوں پر برق رفتار 86 رنز بنائے،ان کی تیز رفتار اننگز میں پانچ چوکے اور چھے چھکے شامل تھے۔
اس سے قبل احمد آباد میں کھیلے جارہے اہم میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ درست ثابت ہوا،پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ پانچ اوور میں دس وکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنا پائی،بھارت کی اوریج بولنگ کے سامنے پاکستانی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے،پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 192رنز کا ہدف دیا ہے۔قومی ٹیم کے اوپنرز ایک بار پھر اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے،عبداللہ شفیق 20 اور امام الحق 36 رنز بناکر پویلین لوٹے۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان تیسری وکٹ کیلئے 82 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم بابر 50 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔گرین شرٹس نے 11 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ففٹی مکمل کی تھی۔کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پہلی ففٹی بنائی اور سراج کی گیند پر آﺅٹ ہو گئے،بابر اعظم نے 57 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کئے۔دیگر کھلاڑیوں میں سعود شکیل 6 جبکہ افتخار احمد محض 4، محمد رضوان 49، شاداب خان 2،محمد نواز 4،حسن علی 12 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔پاکستان کی بھارت کے خلاف 187 رنز پر 9 ویں وکٹ گر گئی ہے،محمد نواز 4 رنز بنا کر ہارڈک پانڈیا کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے جبکہ حسن علی 12 رنز پر جڈیجا کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔