7 out

بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ،175پر 7آﺅٹ

احمد آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ۔
بھارت نے 137رنز پر پاکستان کے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے ،احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سعود شکیل چار ،افتخار احمد 6اور رضوان 49رنز پر آﺅٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔ بھارتی کپتان نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیااور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی،روہت شرما نے کہا کہ رات میں اوس کے امکانات ہیں اس لیے پہلے بالنگ کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم پر بھارت کیخلاف میچ کا کوئی دباﺅنہیں تاہم فیلڈنگ میں بہتری کی گنجائش ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ بڑا سکور کریں اور بھارت کو اس کی اپنی سر زمین پر شکست دیں ۔

یہ بھی پڑھیں : یکے بعد دیگرے3آﺅٹ ،ٹیم مشکل کا شکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں