لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شوگر ملز کا یوٹیلٹی سٹورز کو سستی چینی کی فروخت سے انکار ،سٹورز پر چینی کا بحران جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کا پنجاب حکومت کی مدد سے شوگر ملز سے بیس ہزار ٹن چینی خریدنے کا پروگرام تھا جو پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا ،شوگر ملز نے سستی چینی کی فروخت سے انکار کر دیا جس کے باعث چینی کا بحران حل نہ ہو سکا ۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس سپریم کورٹ میں چیلنج