اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان پاکستان لکی مروت کا سرغنہ افغانستان میں مارا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگرد عتیق الرحمان عرف ٹیپو کو کنڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ،ہلاک دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور عرصہ سے مطلوب تھا ۔ٹیپو کی ہلاکت ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کا واضح ثبوت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اپنے غنڈے کی مدد کوپہنچ گیا،اسلحہ سے بھرا طیارہ اسرائیل بھیج دیا