نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان نے بھارت کو جیت کیلئے 273رنز کا ہدف دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں افغان اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر رحمان اللہ گرباز 21، ابراہیم زادران 22 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ، مڈل آرڈر بیٹر رحمت شاہ بھی 16 رنز بنا سکے، کپتان حشمت اللہ شاہدی اور عظمت عمرزئی نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 121 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، عظمت عمرزئی 62 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ کپتان حمشت اللہ 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : مین آ ف دی میچ فلسطینیوں کے نام ،محمد رضوان کے اقدام پر بھارتی سیخ پا