حیدر آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف شاندار جیت کا سہرا عبداللہ شفیق اور محمدرضوان کو دے دیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے شاندار شراکت داری قائم کی ،عبداللہ شفیق جس طرح کھیل رہا تھا اس پر بہت خوش ہوں۔
مزید بولے کہ یہ عبداللہ شفیق کا پہلا ورلڈ کپ ہے، نیٹ پریکٹس میں اس کی محنت دیکھی تو اسے کھلانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:”ملک کیلئے پرفارم کرنا ہمیشہ فخر کا لمحہ ہوتا ہے” رضوان کا جیت کے بعد بیان