لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی حملوں پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک اور سان فرانسسکو میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ،کینیڈا ،سپین ،آسٹریلیا ،برطانیہ اور اردن میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر صیہونی جارحیت کی مذمت کی ،مظاہرین فلسطینیوں کا قتل عام روکنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے رہے ۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر چوتھے روز بھی بمباری ،فلسطینیوں کا پانی بجلی اور گیس بند