حکومتوں کی لڑائی میں غریبوں کے چولہے بجھ گئے ، ملازمین کا کفن پہن کر احتجاج کا اعلان

حکومتوں کی لڑائی میں غریبوں کے چولہے بجھ گئے ، ملازمین کا کفن پہن کر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(وقائع نگار)کشمیر کونسل کے تین سو سے زائد ملازمین اورافسران کی تین مہینوں سے تنخواہیں بند ہیں جس کیخلاف ملازمین نے کفن پہن کر بچوں اور خواتین کے ہمراہ کفن پوش احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے تنخواہیں دینے سے صاف انکار کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملازمین روزانہ دفتر آکے اپنا کام کر رہے ہیں اور موجودہ سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کی طرف سے اسائنمنٹس دی گئی ہیں جن پر کام جاری ہے ، ماتحتعملہ اور افسران تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے تنائوکا شکار ہیںجبکہ افسران بھی بے چین ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے پر دونوں حکومتوں کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ جب تک مسئلے کا حل نہیں نکلتا تب تک ملازمین کی تنخواہیں حکومت آزاد کشمیر ادا کرے گی لیکن اب آزاد کشمیر حکومت نے بھی ادائیگی سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کے حکام نے دوروں کافیصلہ کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں