شمالی کوریاسے روس کواسلحے کی ترسیل شروع

شمالی کوریاسے روس کواسلحے کی ترسیل شروع

کیف (فارن ڈیسک) یوکرین سے لڑائی میں مصروف روس کو شمالی کوریا سے مدد مل گئی اور اسے اسلحے کی منتقلی شروع ہوگئی ہے ۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ شمالی کوریا اور روس کے سربراہان کے درمیان مذاکرات کے بعد اسلحہ بھیجنے کا آغاز کردیا ہے تاہم مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ شمالی کوریا اسلحے کی فراہمی کے بدلے میں روس سے کیا حاصل کر رہا ہے، اسلحے کی یہ فراہمی کسی طویل المدت رسدی تسلسل کا حصہ ہے یا پھر کوئی محدود ترسیل ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ صدر کِم جونگ ان نے 13 ستمبر کو روس کے علاقے آمور میں وسٹونچنی کی خلائی بیس پر صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی تھی جس پر کئی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا جوابی حملہ ،غزہ پر بمباری ،22 فلسطینی شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں