غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا،مرتضیٰ سولنگی نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے، افغان حکومت کو پاکستان یا کالعدم ٹی ٹی پی میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طاہر جاوید معاون خصوصی مقرر

”پاکستان ٹائم“کے مطابق نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ غیر قانونی اور غیر ملکی افراد کا انخلا، صرف 25دن باقی ہیں، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو پاکستان یا کالعدم ٹی ٹی پی میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے،افغانستان میں جب سے طالبان حکومت آئی ہے پاکستان میں حالات خراب ہوئے ہیں،ٹی ٹی پی کے ہزاروں دہشت گرد افغانستان میں ہونا تشویشناک امر ہے،رواں سال 24 خود کش حملوں میں 14 بمبار افغان شہری نکلے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں