supreme court

اگلے ہفتے کے مقدمات کی سماعت کیلئے 6بنچ تشکیل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے 9سے 13اکتوبر تک مقدمات کی سماعت کیلئے 6بنچ تشکیل دیدیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کا 15رکنی فل بنچ نو اکتوبر کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کرے گا ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 10سے 13اکتوبر تک 50کیسز کی سماعت کرے گا ،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 120مقدمات کی سماعت ،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 50کیسز کی سماعت کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : 2سابق ایم پی ایز کی ضمانت منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں