لاہور(نیوز رپورٹر)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے پنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی رضا کارانہ طور پر واپس چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:قائمہ کمیٹی اجلاس ،320 ملین کے غبن کا انکشاف
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے طبیعت ناسازی کے باوجود شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کر کے سائٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،انہوں نے فلائی اوورز کا معائنہ کیا اور پل سے شاہدرہ چوک میں جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا،صوبائی وزرا عامر میر،اظفر علی ناصر،ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا،چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور کنٹریکٹر نے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے نگران وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہدرہ چوک فلائی اوورز منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3 لاکھ گاڑیاں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی،فلائی اوورز کے دونوں برج پر کام تکمیل کے قریب، الیکٹرک پولز کی فکسنگ جاری ہے،اپنے دورے کے دوران وزیر اعلی محسن رضا نقوی نے فلائی اوورز اور اطراف کی سڑکوں اور نئے راوی پل کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہدرہ فلائی اوورز منصوبے کا مجموعی طور پر 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے،فلائی اوورز کو رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا،پراجیکٹ مکمل ہونے سے شہر کے داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا مسئلہ حل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر اسمبلی،عدالتی حکم پر ارکان کے ترقیاتی فنڈز بند
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ زیادتی نہیں ہو گی لیکن غیر قانونی طور پر مقیم کسی غیر ملکی کو نہیں رہنے دیا جائے گا جو غیر ملکی غیر قانونی طور پر پنجاب میں مقیم ہیں ان سے کہتا ہوں خود واپس چلے جائیں،پنجاب میں مقیم غیر ملکیوں کا ابتدائی ڈیٹا تیار کر لیا گیا ہے دیگر ادارے بھی غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھے کرنے پر کام کر رہے ہیں،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں غیر ملکیوں کو خود چلے جانا چاہئے ورنہ بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کیا جائے گا، چار دن سکول بند کرنے سے آشوب چشم کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:2 سابق ایم پی ایز کی ضمانت منظور