حیدر آباد (مانیٹرنگ دیسک) ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈ کو جیت کیلئے 287رنز کا ہدف دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 49اوور میں 286رنز بنائے،حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابراعظم نے 15 گیندوں محض 5 رنز بناکر ایک بار پھر ا?ف اسپنر کا شکار بنے جبکہ امام الحق 15 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے، سعود شکیل نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کا سہارا فراہم کیا اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ بعدازاں سعود شکیل اور محمد رضوان 68، 68 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 9 رنز کے مہمان ثابہت ہوئے،شاداب خان اور محمد نواز نے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، شاداب 32, نواز 39 جبکہ حسن علی صفر پر وکٹ گنوابیٹھے۔
