shehbaz sharif

”نواز شریف واپس آ رہے ہیں بار بار یہ سوال نہ پوچھا جائے “

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف 21اکتوبر کوواپس آ رہے ہیں ،ان کی واپسی بارے بار بار نہ پوچھا جائے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے آسان تھا کہ سیاست کی خاطر ریاست کو ڈبو دیتے لیکن ہم نے متفقہ فیصلہ کیا کہ سیاست قربان ہو جائے مگر ریاست بچ جائے ،ایک جانب معاشی بدحالی اور دوسری جانب لانگ مارچ تھے ،تحریک انصاف حکومت نے ملک کو تباہی کی جانب دھکیلا ،ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو ریاست کو تباہ کرنے کا کھیل کھیلا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : 2سابق ایم پی ایز کی ضمانت منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں