اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے والے عثمان ڈار گھر پہنچ گئے ،بیٹا خوشی سے لپٹ کر رونے لگا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عثمان ڈار رات گئے اپنے گھر پہنچ گئے ،ان کا چھوٹا بیٹا دیکھتے ہی خوشی سے باپ سے چمٹ گیا ،اس موقع پر آبدیدہ مناظر دیکھنے میں آئے ۔یا درہے کہ عثمان ڈار نے ایک دن پہلے ہی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی ہے ۔
یہ بھی دیکھیں : سائفر جیل ٹرائل کیخلاف کیس ،عدالت کا 2-3دن میں فیصلہ دینے کا عندیہ