کراچی (کرائم رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے رہنما حیدر عباس رضوی کے ڈرائیور سے سیاسی رہنماکی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی جس کا مقدمہ ڈرائیور کی مدعیت میں دو نامعلوم افراد کیخلاف گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیاگیا۔ بتایاگیا ہے کہگاڑی گلشن اقبال میں ایک ہسپتال کے باہراس وقت چھینی گئی جب حیدر عباس کا بیٹا اپنے دوست کی طبعیت خراب ہونے کے باعث اسے پٹیل ہسپتال لایا اوربچوں کو اتارنے کے بعد وہ ویگو گاڑی پارک کر کے فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا جہاں دو مسلح ملزمان آئے اور انہوں نے اس پر کپڑا ڈال دیا۔ بعد میں ایک ملزم نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور گاڑی صفورہ چوک لے آئے جہاں ڈرائیور کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔
