کاہنہ میں شہریوں نے شہباز شریف کی گاڑی روک لی، گالم گلوچ، ویڈیو وائرل

کاہنہ میں شہریوں نے شہباز شریف کی گاڑی روک لی، گالم گلوچ، ویڈیو وائرل

لاہور(وقائع نگار خصوصی) کاہنہ کے علاقے میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی کو عوام نے روک لیا اور برا بھلا کہا ، گالیاں بھی دیں  جس کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ شہبازشریف سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی سے قبل عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کاہنہ پہنچے تھے جہاں انہیں حکومتی پالیسیوں پر برہم عوام کا سامنا کرنا پڑگیا، عوام نے شہباز شریف کے قافلے کو آگے بڑھنے سے روک دیا، انہیں مہنگائی اور معاشی بحالی کا ذمہ دار قرار دیا، انہیں مغلظات بکیں اور راستہ دینے سے انکار کردیا،وہاں موجود لوگوں نے اپنے مسائل بیان کیے جس پر شہباز شریف نے انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ملنے کا وعدہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسائل سننے کے بعد سیکیورٹی اہل کاروں کی مداخلت اور ن لیگی کارکنوں کی مزاحمت کے بعد شہباز شریف وہاں سے نکل جانے میں کامیاب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں