لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان کی سالگرہ منائی گئی اور اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی انہیں مبارکباد دی ۔ پی سی بی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر بتایا کہ 88ٹیسٹ میچز میں تین ہزار آٹھ سو سات رنز اور تین سو 62وکٹیں۔ 175ایک روزہ میچز میں تین ہزار سات سو نو رنز اور 182وکٹیں،پیغام میں 1992کے ورلڈ کپ کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ لکھا گیا ہے کہ ورلڈ کپ جینے والی ٹیم کے کپتان، پی سی بی کے ہال آف فیم کے رکن عمران خان کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد۔ یادرہے کہ ان دنوں عمران خان جیل میں قید ہیں اور ان کے مداحین نے اپنے طورپر کپتان کی سالگرہ منائی ۔
