اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) افغانیوں سمیت پاکستان میں غیرقانونی طورپر مقیم افراد کیخلاف کارروائی کی خبروں پر دفتر خارجہ کی وضاحت بھی آگئی اور ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان صرف افغان مہاجرین نہیں بلکہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرر ہا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے خلاف نہیں بلکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کے خلاف ہے، پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی ہے،پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مہاجرین سمیت تمام غیرقانونی رہائش پذیر باشندوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے، کسی خاص شہریت کے خلاف نہیں ہیں اورپاکستان اس حوالے سے افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا، پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ کی تبت میں بین الاقوامی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ معاملات پر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی جان کو خطرہ ،بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت