چاغی میں فورسز کی گاڑی کے اندر دھماکہ، دو اہلکار شہید ،ایک زخمی

چاغی میں فورسز کی گاڑی کے اندر دھماکہ، دو اہلکار شہید ،ایک زخمی

کوئٹہ(وقائع نگار خصوصی ) ضلع چاغی میں فورسز کی گاڑی میں دھماکے سے دو اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ، واقعے کے بعد جسد خاکی اور زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسزکی گاڑی چاغی بازار سے گردی جنگل کی جانب جارہی تھی کہ اس دوران گاڑی کے پیچھے پڑا تیل کا کین پھٹ گیا جس کے نتیجے میں زورداردھماکہ ہوا اور گاڑی میں آگ لگ گئی،حادثے کے وقت گاڑی میں چھ اہلکار سوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں