اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ازخود جلاوطنی ختم کرکے پاکستان واپسی سے قبل چاراہم ممالک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا،وہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری لانے کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ لیگی ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ نواز شریف کا آئندہ ہفتے سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے،سعودی عرب کے علاوہ وہ متحدہ عرب امارات، قطر اور چین کا دورہ بھی کرنا چاہ رہے ہیں اور اس سلسلے میں شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ ذرائع کاکہناتھاکہ نوازشریف چینی حکام سے رابطے میں ہیں اور انہیں مملکت آنے کا گرین سگنل بھی دیاجاچکاہے ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی جان کو خطرہ ،بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت