علامہ طاہر اشرفی نے افغان حکومت کو اہم مشورہ دے دیا

علامہ طاہر اشرفی نے افغان حکومت کو اہم مشورہ دے دیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)چیئرمین پاکستان علماءکونسل علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان دو بھائی ہیں ، افغان نگران حکومت کے قائدین کو پاکستان کے متعلق تلخ بیان بازی کی بجائے پاکستان کی جائز باتوں پر توجہ دینی چاہیے۔ ”پاکستان ٹائم“کے مطابق عرب و پاکستانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان سے کوئی اس بات کا نہ حامی ہے نہ تائید کنندہ کہ افغانستان کمزور ہو یا وہاں بد امنی ہو اور یہی توقع ہم اپنے افغان بھائیوں سے رکھتے ہیں،جس طرح افغانستان کے امن کو ہم پاکستان کا امن سمجھتے ہیں، اسی طرح پاکستان کے امن کو افغان افغانستان کا امن سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاءکے حوالہ سے اگر افغان حکومت کو کوئی تحفظات ہیں تو وہ تلخ بیان بازی کی بجائے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل سید حافظ عاصم منیر کے اعلان کے مطابق پاکستان کی حکومت سے بات کریں، چالیس سال سے پاکستان افغان بھائیوں کی میزبانی کر رہا ہے اور اب بھی کرتے رہیں گے لیکن اس کیلئے پاکستان کا قانون اسی طرح اہم ہے جس طرح افغانستان میں رہنے والوں کیلئے افغانستان کا قانون، اگر پاکستان میں آخری 26 دھماکوں میں سے 14 میں افغان ملوث ہیں تو اس کا حل نکالنا بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے جیل میں ملاقات ،جمہوریت اورآئین خطرے میں ہے ،حامد خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں