کئی رہنما ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، حکومت نے عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

کئی رہنما ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، حکومت نے عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر ) نیب ترامیم کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کئی سیاستدان نیب کے ریڈار پر آگئے اور کئی رہنمائوں کے مقدمات عدالت میں منتقل ہوگئے ہیں جس کے بعد اب وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو(نیب)ترامیم کیس فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، نظرثانی درخواست 13 اکتوبر تک دائر کی جائے گی۔یادرہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے اپنی ملازمت کے آخری روز یعنی 15 ستمبر کو عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست کو منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے جیل میں ملاقات ،جمہوریت اورآئین خطرے میں ہے ،حامد خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں