عبدالرشید ترابی کی تاجکستان کے مفتی اعظم سے ملاقات، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

تاجکستان( بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے تاجکستان کے مفتی اعظم ڈاکٹر سعید مکرم عبدالقادرزادہ سے ملاقات کی اس موقع پر مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورت حال سے آگاہ کیا دنوں قائدین کے درمیان مقبوضہ کشمیر، پاکستان اور عالم اسلام کی مجموعی صورت حال زیر بحث رہی۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف نے لبرٹی چوک لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی
مفتی عظم تاجکستان اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے فاضل ہونے کے ناطے پاکستان کو اپنا وطن سمجھتے ہیں اور موجودہ صورت حال پر فکر مند ہیں وفد کا شاندار استقبال کرتے ہوئے باہم روابط کومزید مستحکم کرنے کے متمنی ہیں امیر سید علی ہمدانی سے عقیدت کی نسبت سے جملہ اہل کشمیر کی طرف سے سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں کشمیر کے دورے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے انہوں خصوصی دعاوں سے نوازا اورفرمایا کہ مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کی پیروی اور باہم اتحاد میں ہے، باہم اسلامی اخوت و انسانی ہمدردی شاہ ہمدان کی تعلیمات کا خلاصہ ہیں تاجک اور سنٹرل ایشیا کے مسلمان امیر کبیر کی نسبت سے کشمیر اور اہل کشمیر سے خصوصی محبت رکھتے ہیں اور ان کی دنیا اور آخرت میں کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔انہوں نے اپنے مرکز کا بھی تفصیلی تعارف کرایا،جہاں دو ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے بتایا کمیونسٹ دور میں تمام دینی ادارے مقفل تھے لیکن آزادی کے بعد بحمد للہ تمام ادارے بحال اور فعال ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں