اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ مکالمے ،مرغیوں اور ڈربے کا بھی ذکر ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جج ابوالحسنات نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے حالات سازگار نہیں، ماحول اٹک جیل سے مختلف ہے ،اڈیالہ میں 2200قیدیوں کی گنجائش ہے مگر سات ہزار سے زائد قیدی بند ہیں ،ایک درجن مرغیوں کے ڈربے میں 32مرغیاں ہوں گی تو کیا حالات ہوں گے ،اٹک جیل میں سکون تھا یہاں بہت رش ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل منتقلی کا خواہ مخواہ تماشہ بنایا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف نے لبرٹی چوک لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی