لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں:”بیٹے نے سیاست چھوڑی میں نے نہیں “عثمان ڈار کی والدہ کا خواجہ آصف کو کھلا چیلنج
ُپاکستان ٹائم“کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار اعظم اللہ خان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو دی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت ہے،آئندہ منعقد ہونے والے عام انتخابات بارے عامة الناس کو اپنے پروگرام سے آگاہی کے حوالے سے 15 اکتوبر بروز اتوار شام سات بجے لبرٹی گول چکر پر جلسہ عام کا انعقاد کرنا چاہتی ہے،اس ضمن میں ہم تمام حسب ضابطہ شرائط کے پابند ہوں گے لہذا جلسہ کی اجازت دی جائے۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے تا حال اس درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا تاہم ڈپٹی کمشنر دفتر کے عملہ نے درخواست رکھ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف نے عثمان ڈار کا انٹرویو “نئی بوتل میں پرانی شراب” قرار دے دیا
