اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سردیوں میں سولہ گھنٹے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ کا الٹی میٹم دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ سردیوں میں صرف آٹھ گھنٹے گیس فراہم کی جا سکے گی ،تین گھنٹے صبح ،دو گھنٹے دوپہر اور تین گھنٹے رات کو گیس عوام کو ملے گی ،انہوں نے کہا کہ ملک میں اتنی گیس نہیں ہے کہ 24گھنٹے فراہم کر سکیں ۔
یہ بھی پڑھیں : نیب ترامیم فیصلے کیخلاف حکومت متحرک ،اگلے ہفتے نظر ثانی کی درخواست دائر