لاہور (عدالتی رپورٹر ) جناح ہاوس جلاو گھیرا وکے کیس میں پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسر نے انسداد دہشتگردی عدالت سے گرفتاری کی اجازت مانگتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزمان تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں اور مزید پوچھ گچھ کیلئے پولیس کو مطلوب ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق علیمہ خان کی موقع پر موجودگی پائی گئی تاہم وہ اور عظمی خان کیس میں نامزد نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمرا ن خان صدر عارف علوی سے نالاں، علیمہ خان نے اندر کی بات بتادی