اسلام آباد(کامرس رپورٹر )نیشنل سیونگ سنٹرزمیں خدمات سرانجام د ینے والے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ ان ملازمین کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جو گزشتہ دس سالوں سے چاروں صوبوں میں قومی بچت سنٹرز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، متاثرہ ملازمین کے مطابق اس سے قبل کئی سال پہلے بہت سے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جاچکا ہے لیکن ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں روارکھا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے دیگر اداروں میں کام کرنے الے ملازمین کو دوچار برس کے بعد ریگولر کردیا جاتا ہے لیکن قومی بچت کے ملازمین کو ریگولر نہیں کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے سائفر مقدمہ ہونے کی ممکنہ وجہ اپنے وکلا کو بتادی