چوہدری شاکر حسین کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

راچڈیل(مرزا نعیم الرحمان سے) والسال سے تعلق رکھنے والے چوہدری صوفی صابر حسین کے فرزند چوہدری شاکر حسین نے سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک سے انکے راچڈیل چیمبر میں خصوصی ملاقات کی،اس موقع پر انکے بیٹے ابراہیم حسین اور ٹریڈ ونگ کے سینئر راہنماءچوہدری خالد محمود ہنجرا نے خصوصی شرکت کی، سب سے پہلے انکے والد چوہدری صوفی صابر حسین کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ وہ وزیراعظم نواز شریف اور سردار عبدلقیوم کے دیرینہ ساتھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف انتقام لینے نہیں ملکی خوشحالی کے لئے وطن واپس آ رہا ہے،شہباز شریف کا اعلان
پاکستان ٹائم کے مطابق بیرسٹر امجد ملک نے چوہدری شاکر حسین کو اپنے چیمبر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت لوگ نواز شریف کی راہ تک رہے ہیں،عنقریب ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں ختم ہوا تھا، 21 اکتوبر کو پاکستان میں ایک نیا سورج طلوع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو ان کارکنوں کو آگے لانا چاہیے جو مشکل وقت میں لیڈر شپ کیساتھ شانہ بشانہ غیر متزلزل انداز میں کھڑے رہے،جھکے نہیں،بکے نہیں،ٹوٹے نہیں،کسی ادھارے بیانئے اور جہاز کی پرواز کے مسافر نہیں بنے،سینئرز کو ان ہیروں کی نشاندہی میں قیادت کی معاونت کرنا چاہیے،یہی لوگ پارٹی کا اصل سرمایہ اور اثاثہ ہیں،انشا اللہ آزاد کشمیر چیپڑ کی کمیٹی کے بعد برطانیہ میں بھی مشاورت کے بعد تنظیم سازی نئی سوچ اور جہت کیساتھ کی جائیگی۔چوہدری شاکر حسین نے بیرسٹر امجد ملک کا شکریہ ادا کیا اور انکے بیٹے ابراہیم کیلئے انکی شفقت اور پارٹی سینئرز ، عہدیداران اور سپورٹرز کے لئے انکی عزت کے جذبے کو سراہا۔بیرسٹر امجد ملک نے مہمان گرامی کو اپنی کتاب “پاکستان کا سفر “بھی پیش کی اور ایشیائی طرز پر مہمان کی بھرپور تواضع کی گئی اور تحائف دیکر مہمان کو رخصت کیا اور ملک شیر افضل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملاقات کیلئے پاکستان سے سہولت کاری کی۔

یہ بھی پڑھیں:“سائفر کیس ان کیمرہ ٹرائل انصاف کا سفاکانہ قتل،ریاست کے لئے یہ کیس بے عزتی اور بے شرمی کا مقام “تحریک انصاف کے ترجمان پھٹ پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں