لاہور (سٹاف رپورٹر ) سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم ہونے پر بول پڑے اور کہاکہ اتحادی حکومت کے دور رس اقدامات کی وجہ سے ملکی معیشت بہتر اور پاکستانی روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔ گورنر پنجاب سے ملاقات کے موقع پر اسحاق ڈار نے ایٹمی دھماکوں کے بعد معاشی پابندیوں کے باوجود معیشت کو گرداب سے نکالا تھا، ماضی قریب میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اسحاق ڈار کی نواز شریف اور ان کی ٹیم کے ساتھ کوششیں کامیاب رہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا گزشتہ اتحادی حکومت کے دور رس اقدامات کی وجہ سے آج ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔ بلیغ الرحمان کا کہنا تھا نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی عوام کے لیے امید کی کرن ہے، تاریخ گواہ ہے نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کے ادوار میں ملک نے بے پناہ ترقی کی، ملک بھر میں موٹر ویز کے جال بچھے، اسپتال اور یونیورسٹیاں بنیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں حراستی کیمپ بنانے کا فیصلہ