IPP

استحکام پاکستان پارٹی کا جھنگ میں جلسہ کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اس وقت مشکل میں ہے ،اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ہم نے سیلاب زدگان کو بھی تنہا نہیں چھوڑا تھا ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی مشکل وقت میں عوام کے کاندھے سے کاندھا جوڑے کھڑی ہے ،مہنگے پٹرول اور بھاری بلوں کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ہے ،ہم نے پاکپتن اور چونیاں میں جلسے کیے ،13اکتوبر کو جھنگ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”سائفر کیس عمران خان کو الیکشن سے باہر رکھنے کی سازش“وکیل نعیم پنجوتھا کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں