اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے قتل کی دھمکیوں کا مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت میں درخواست دائر کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیر افضل مروت کو سینٹر افنان اللہ سے جھگڑے کے بعد ٹیلی فون پر نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں ،انہوں نے مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ مارگلہ میں درخواست دی لیکن ایس ایچ او نے کوئی کارروائی نہ کی اور مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ۔شیر افضل کی ایس پی کمپلینٹ اور ایس ایچ او کیخلاف درخواست پر سیشن کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9اکتوبر کو دلائل طلب کر لیے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ”سائفر کیس عمران خان کو الیکشن سے باہر رکھنے کی سازش“وکیل نعیم پنجوتھا کا انکشاف