bajwa case

قمر باجوہ ٹیکس ریکارڈ لیک کیس ،صحافی اور ملازمین پر 9اکتوبر کو فرد جرم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف قمر باجوہ کا ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا کیس، صحافی شاہد اسلم اور ایف بی آر ملازمین پر فرد جرم9 نومبر کو عائد ہو گی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے سابق آرمی چیف کا ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے سے متعلق مقدمے میں صحافی شاہد اسلم اورایف بی آرکے ملازمین پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 9نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔صحافی شاہد اسلم پر الزام ہے کہ انھوں نے ایف بی آر سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ سے متعلق ٹیکس معلومات حاصل کر کے اسے تحقیقاتی جریدے ’فیکٹ فوکس‘ سے منسلک صحافی کو بھیجا تھا ،ایف بی آر کے ملازمین پر شاہد اسلم کی مدد کرنے کا الزام ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ،عمران خان اور شاہ محمود پیش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں