لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح ہاﺅس حملہ کیس کی سماعت ،پولیس نے عمران خان کو دونوں بہنوں کی گرفتاری مانگ لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے علیمہ خان ،عظمیٰ خان اور اسد عمر کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی ،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ تینوں ملزمان جناح ہاﺅس حملہ کیس میں قصور وار پائے گئے ہیں ،جے آئی ٹی نے تینوں کو گنہگار لکھا ہے ،پولیس کو تفتیش کیلئے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے ۔ملزمان کے وکیل برہان معظم نے کہا کہ علیمہ اور عظمیٰ خان مقدمے میں نامزد نہیں ہیں ،وہ بیان دکھائے جائیں جن کی روشنی میں قصور وار قراردیا گیا ،عدالت نے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی ۔بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں16اکتوبر تک توسیع کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ،عمران خان اور شاہ محمود پیش