”مسلم لیگ ن خود اپنے آپ کو ہم سے دور کر رہی ہے“قادر مندوخیل نے راز سے پردہ اٹھا دیا

”مسلم لیگ ن خود اپنے آپ کو ہم سے دور کر رہی ہے“قادر مندوخیل نے راز سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ نواز شریف21اکتوبر کی بجائے کل آجائیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ہم نیوزکے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں قادر مندوخیل نے کہا کہ ہم تمام جماعتوں سے کہتے ہیں کہ آئیں ملکر سینیٹ کا اجلاس بلائیں اور ملکر نگران حکومت کو انتخابات کا کہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حرکتوں سے لگتا ہے کہ وہ غیر جانبدار نہیں رہنا چا ہتے، جب ڈیڑھ سال پہلے حلقہ بندیاں ہو گئیں تھیں تو اب کیوں ہوئیں۔ایک سوال کے جواب میں رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 16ماہ کی حکومت میں مسلم لیگ ن نے جو مانگا زرداری نے دیا، مسلم لیگ ن خود اپنے آپ کو ہم سے دور کر رہی ہے۔ہم نے جب بھی میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی بات کی تو ہمیں چور ڈاکو کہا گیا۔قادر مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ جتنے الیکشنز ڈیلے ہوں گے سیاسی جماعتوں کےدرمیان فاصلے کم ہوں گے، الیکشن کمیشن نے الیکشن کا شیڈول ابھی تک جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:” ہمیں متحد ہوکر چیلنجز کا سامنا کرنا ہے“آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں