لندن(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنماشاہد خاقان عباسی نےاعتراف کیا ہے کہ ملک میں نئی پارٹی کی گنجائش بھی ہے اور ضرورت بھی، نوازشریف سے ملاقات میں ملکی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اوراپنی تجاویز بھرپور طریقے سے پیش کیں،ا ن کاکہناتھاکہ نواز شریف سے 35 سال کا تعلق ہےلیکن میں استقبال کا قائل نہیں ہوں، پارٹی کے کسی لیڈر کے حوالہ سے میرے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ نوازشریف سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ نوازشریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی اس کا ازالہ کیا جائے، اس سے بڑی کیا زیادتی ہوگی کہ وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹا دیا جائے، میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی سے متاثر نہیں ہوں، نئی پارٹی کی ضرورت بھی ہے اور گنجائش بھی، میاں صاحب سے ملکی حالات پر بات چیت ہوئی ہے، سیاست انتقام کا نام نہیں ہے، مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے کی گئی مشاورت میں شامل نہیں تھا، نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عثمان ڈار کی گمشدگی ،مقدمہ درج نہ کرنے پر تھا نیدار کو جھاڑ