لاہور (وقائع نگارخصوصی) موبائل فون سمز کی دوبارہ تصدیق اور پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی وضاحت آگئی ۔ ادارے کی طرف سے جاری وضاحت میں کہاگیا ہے کہ ایسی خبریں درست نہیں ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔پی ٹی اے نے واضح کیا کہ پاکستان سمیت بالخصوص خیبرپختونخوا میں بھی پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور افغانستان میں رومنگ پر چلنے والی موبائل سمز پہلے ہی بلاک کی جاچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عثمان ڈار کی گمشدگی ،مقدمہ درج نہ کرنے پر تھا نیدار کو جھاڑ