اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے اپنے لاپتہ رہنماﺅں اور کارکنوں کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا ،نگران وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کو خطوط لکھ دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے لکھے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ فرخ حبیب ،صداقت عباسی ،عثمان ڈار ،شیخ رشید سمیت پارٹی کے متعدد رہنما اور کارکن لاپتہ کر دیے گئے ہیں ان کو بازیاب کرایا جائے ،جبری گمشدگیاں آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے ،خطوط کی نقل چاروں وزرائے اعلیٰ کو بھی بھیج دی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس ،عمران خان کیخلاف کل جیل میں سماعت