justice ibrahim

”جج میں دلیری نہیں تو کرسی چھوڑ دے“پشاور ہائیکورٹ کا عرفان کی رہائی کا حکم

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار تحریک انصاف کے رہنما کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے عرفان سلیم کو عدالت کے کمرے سے ہی رہا کرنے کا حکم دیدیا ،جج نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہو گا تو ہمیں کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے ،ڈپٹی کمشنر اور پولیس اتنی طاقتور ہو گئی ہے کہ عدالتی احکامات پر بھی عمل نہیں کیا جاتا ،ہم احکامات پر عمل نہیں کر ا سکتے تو کرسی کو گڈ بائی کہہ دینا چاہیے ،ڈپٹی کمشنر کو مثال بنا دیں تو یہ بھی ٹھیک نہیں کہ یہ خود بھی اپنے پاﺅں پر کھڑانہیں ہے ۔عدالت نے آئیندہ سماعت پر چیف سیکرٹری اور آئی جی کو طلب کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس ،عمران خان کیخلاف کل جیل میں سماعت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں