earth quake

بھارت اور نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے،ریکٹر سکیل پر شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپال میں 25 منٹ کے دوران دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کا مرکز نیپال اور گہرائی پانچ کلو میٹر تھی،پہلے زلزلے کی شدت 4.6 اور دوسرا 6.2 شدت کا محسوس کیا گیا،نیپال میں پہلا زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر آیا جبکہ دوسرا زلزلہ 3 بج کر 4 منٹ پر آیا۔دوسری طرف بھارتی دارالحکومت نئی دہلی،جے پور،لکھنئو اورہاپور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،بھارتی ریاست پنجاب اور اتر پردیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں زہریلی گیس سے بھرے ٹرک کو حادثہ،گیس کے اخراج سے بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں