”اس سازش میں ملوث لوگ پاکستان کے دشمن ہیں“ سینیٹر افنان اللہ نے انتخابات کے حوالے سے حیران کن بیان جاری کر دیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن غیر قانونی طور پر ملتوی کیے گئے تو ملک گیر احتجاج ہو گا،جو لوگ بھی اس سازش میں ملوث ہیں وہ پاکستان کے دشمن ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق مائیکرو بلگنگ ویب سائٹ ”ایکس“پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹڑ افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ الیکشن غیر قانونی طور پر ملتوی کیے گئے تو ملک گیر احتجاج ہو گا،تمام جمہوری قوتیں،سول سوسائٹی،وکلاء،عدلیہ اور میڈیا ایسی کسی سازش کو تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئین سے انحراف کرنے کی سزا آئین میں موجود ہے،پروجیکٹ عمران خان کی تباہی کافی نہیں تھی،اب اور تجربوں کے خواب دیکھے جا رہے ہیں،جو لوگ بھی اس سازش میں ملوث ہیں وہ پاکستان کے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی اجلاس،آرمی چیف،خفیہ ایجنسیوں کے حکام کی شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں