لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عسکری ٹاور حملہ کیس ،توڑ پھوڑ کا کیس ،یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے دو مقدمات میں تحریک انصاف کی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کے احکامات جاری کر دیے،عدالت نے یاسمین راشد کو 17اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ” لیگی جلسی میں بھی چور چور کے نعرے“لطیف کھوسہ نے مقبولیت کا پول کھول دیا