اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قانونی ماہر سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر آج سماعت ہوئی ،چیف جسٹس نے اعتراضات دور کرتے ہوئے پرسوں سماعت مقرر کرنے کا کہا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیف جسٹس نے پوچھا کہ درخواست میں آپ کی استدعا کیا ہے ،انہیں بتایا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرارت لاحق ہیں ،جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں ،عمران خان کے پاس اتنی بھی جگہ نہیں کہ اپنے پاﺅں سیدھے کر سکیں ۔کھوسہ نے کہا کہ لندن والے کہتے ہیں کہ 21کو واپس آئیں گے ،حالت یہ ہے کہ یہ جلسہ کرتے ہیں تو کارنر میٹنگ سے بھی کم لوگ آتے ہیں ،گلی میں چھوٹی سے جلسی کرتے ہیں تو اس میں بھی چور چور کے نعرے لگتے ہیں ،ان کو لاہور میں ایک بھی سیٹ نہیں ملنی ،یہ پاکستان میں کیا کرنے آ رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : شاہ محمود کی جوائنٹ بینک اکاﺅنٹ کیلئے درخواست ،عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا