اسلام آباد (کورٹ رپورٹر )وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی بنک جوائنٹ اکاونٹ کھلوانے کے لیے بائیو میٹرک کی اجازت کی درخواست،آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے آج ہی جواب طلب کر لیا۔
جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا ، وکیل علی بخاری نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ ” شاہ محمود قریشی ایک ہی اکاونٹ ہولڈ کرتے ہیں اب وہ جیل میں ہیں اور روز مرہ امور چلانے کے لیے جوائنٹ اکاونٹ کھلوانا چاہتے ہیں، بائیو میٹرک کے لیے بنک اسٹاف کو جیل جانے کی اجازت دی جائے ، شاہ محمود قریشی کا ایک بیٹا ہے وہ واحد خود کفیل ہیں، ملازمین کو تنخواہیں بھی دینی ہے فیملی میں بیٹی بیوی کے ساتھ جوائنٹ اکاونٹ رکھنا چاہتے ہیں، عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے سماعت میں وقفہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : ”صدر حدود و قصاص کی سزائیں معاف نہیں کر سکتے “اسلام نظریاتی کونسل کی وضاحت